سیلز ٹیکس کی مد میں 18.39 ارب روپے کی وصولیاں کی تھیں

86

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے سیلزٹیکس محصولات میں جنوری 2025 کے دوران 20.77فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی آر اے کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران اتھارٹی کے سیلز ٹیکس محصولات 22.21 ارب روپے تک بڑھ گئے جبکہ جنوری 2024 کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس کی مد میں 18.39 ارب روپے کی وصولیاں کی تھیں۔اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس محصولات میں 3.82 ارب روپے یعنی 20.77 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پی آر اے کے مجموعی ٹیکس محصولات 12 فیصد کی شرح نمو سے 142 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں اور اس دوران سیلز ٹیکس کے مجموعی محصولات میں 10 فیصد جبکہ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں 30 فیصد اور پنجاب ورکرویلفیئر فنڈ محصولات میں 40 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔