انٹر بنک میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہو گیا

189

کراچی(کامرس رپورٹر)انٹر بنک میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہو کر279.20روپے کا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اوپن مارکیٹ میں 5پیسے بڑھ کر ڈالر281.04روپے پر جا پہنچا تاہم یورو کی قدر22پیسے کی کمی سے289.62روپے ہو گئی،فاریکس ڈیلرز کے مطابق 1.08روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ 347.60روپے پر آگیا۔