چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کی ہدایت پر افسران کا اجلاس

51

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ٹاؤن کے قبرستانوں میں شب برات سے قبل صفائی ستھرائی کا عمل جاری، چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی ہدایت پر افسران کا اجلاس، جس کی صدارت وائس چیئرمین نعمان صدیقی،میونسپل کمشنر اطہر سعید نے کی۔ اجلاس میں شب برات کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس مو قع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ظفر ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حماد، سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ کے افسران و عملہ، یو سی چیئرمینز و وائس چیئرمینز سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔ وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے قبرستانوں میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ماہ شعبان کے آتے ہی ناظم آ با د ٹاؤن کی جانب سے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔