دوران ڈکیتی قتل کرنےوالا ملزم ضیا کالونی سے گرفتار

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو ضیا کالونی سے گرفتار کرلیا گیا، تعلق برمی ڈکیت گروہ سے ہے۔ کورنگی پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نور عالم سے شہری عارف کے قتل میں استعمال ہونے والی نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے اور ملزم نورعالم نے دوران تفتیش متعدد ڈکیتیاں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔