ذیابیطس کے اکثر کیسوں میں مریض کومعذور ی سے بچایا جاسکتا ہے‘ ماہرین

76

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے 85 فیصد کیسوں میں پاؤں کو کٹنے سے بچایا جاسکتاہے ۔ ڈاکٹر اور اینڈو کرائنولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آشو رستوگی کے مطابق ذیابیطس سے متعلق پاؤں کے مسائل میں السر اور گینگرین شامل ہیں۔ اسپتال میں داخل ہونے والے 50 فیصد سے زیادہ پاؤں کے السر کے مریض ذیابیطس کی وجہ سے داخل ہوتے ہیں ۔ سالانہ 2لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں ۔