اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دیدیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر رولنگ دیتے ہوئے کہ کہ جج کا بیان پارلیمنٹ پر حملہ ہے، کسی کو پارلیمنٹ کے بارے میں بیان بازی کاحق نہیں ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر قانون کو معزز جج کو پیغام پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پارلیمنٹ کے کیخلاف بیان دینے کا حق حاصل نہیں، معزز جج کو پیغام پہنچائیں اس طرح کا بیان پارلیمنٹ کے لیےقابل قبول نہیں۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو الگ الگ خطوط لکھ دیے ہیں۔