ڈیڑھ سال سے عدالتوں کا چکر کاٹ رہا ہوں، پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں: شیر افضل مروت

106

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، جنید خان اور ہم نے برے وقتوں میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق آئی جی نے میرے خلاف 36 مقدمات دائر کیے، عدلیہ بھی پوچھ رہی ہے حکومت کون سے مقدمات واپس لینا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں کا چکر کاٹ رہا ہوں، پی ٹی آئی کی قیادت عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے مقدمات سے متعلق تحریری رپورٹ ہی جمع نہیں کی، عدلیہ سے بھی قوم کو ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، قوم انھیں بددعائیں دے گی، صوبائی حکومت گزشتہ ادوار کے بے بنیاد مقدمات ختم کرنے میں کردار ادا کرے۔