پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں: احسن اقبال

119
together for the development of the country

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی علمی صلاحیت سب سے ضروری ہے، وفاق اور صوبوں کو تعلیم کے لیے وسائل مختص کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابتدائی تعلیم کی صورتِ حال تشویشناک ہے، شرح خواندگی 90 فیصد تک پہنچانا ہو گی، 2019ء کے بعد تعلیمی بجٹ کم ہو کر 1.5 فیصد رہ گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، ترقی کے لیے تعلیم ناگزیر وسائل میں اضافہ اور گورننس بہتر بنانا ہو گی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن کی شرح صرف 13 فیصد ہے جبکہ بھارت 30 فیصد، بنگلا دیش 35 فیصد اور چین 70 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔