ہالا(نمائندہ جسارت)دریائے سندھ پر 6 کینال بنانے کے خلاف قوم پرست پارٹی جسقم آریسر کا سکھر سے پیدل قافلہ ہالاپہنچ گیا، ضلع مٹیاری میں جگہ جگہ پھولوں کی پتیوں سے لوگ قافلہ کا استقبال کررہے ہیںقافلہ میں بڑی تعداد میں مردو خواتین موجودہیں۔قافلہ میں شامل جسقم آریسر گروپ کے سربراہ اسلم خیرپوری ، جمن لاکھو دیگر کاکہناتھاکہ دریائے سندھ پر 6 کینال کسی صورت میں نہیں نکالنے دیں گے اگر کینال جبری نکالے گئے توملک بھر کی قومی شاہراہیں بلاک کردیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ ہماری یہ جدوجہد دریائے سندھ سے کینال کے حکومتی فیصلے کی واپسی تک جاری رہے گی اگرکینال بنائے گئے توسندھ دھرتی کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی ایسی سندھ دشمن سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کاکہناتھاکے ہمارا پیدل قافلہ ان شاء اللہ 23 فروری کو کراچی پہنچے گا جس سے تبدیلی ضرور آئے گی۔