واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں بھی آگیا اور 3گھنٹے کے دوران 2ریل حادثات سامنے آگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں واقعات امریکی ریاست نبراسکا میں رونما ہوئے ۔ ایک واقعے میں مال بردار گاڑیوں کی کئی بوگیاں پٹٹری سے اتر گئیں ،جب کہ دوسرے واقعے میں کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔ حادثات میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم حادثے کے پیش نظر ٹرین کی آمدو رفت کو بند کردیاگیا۔ واضح رہے کہ امریکا میں حال میں ہی تواتر کے ساتھ کئی طیارے حادثات کا شکارہوئے ہیں،جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ سب سے بڑا حادثہ جنوری کے آخری ہفتے میں پیش آیا تھا جب واشنگٹن کے قریب مسافر طیارے سے فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 100 سے زائد مسافر لقمہ اجل بن گئے تھے۔