3 روزہ نمائش میں 137 پاکستانی کمپنیوں نے حصہ لیا ،جام کمال

120
وزیر تجارت جام کمال نے اختتامی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں

جدہ (سید مسرت خلیل) جدہ میں 3 روزہ میڈ ان پاکستان نمائش اختتام پزیر ہو گئی۔ وزیر تجارت جام کمال نے اختتامی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ نمانش میں 137 پاکستانی تجارتی کمپنیز نے حصہ لیا۔ سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سیْ ٹریڈرز کو سہولیات دی جائیں گی تاکہ وہ سعودی مارکیٹ میں آسانی سے تجارت کر سکیں۔ انھوں نے سفیر پاکستان احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید، ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصل سعدیہ خان اور پورے عملہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نمائش کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ تمام تاجروں نے اچھے تاثرات دیے ہیں۔ بعد ازاں سعودی شخصیات اور پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ افراد سے خطاب کیا اور کامیاب نمائش کے اہتمام پر سب کو مبارک باد دی اور مستقبل میں اچھے نتائج حاصل کرنے اور ایسی ہی نمائشوں کو جاری رکھنے کا اظہار کیا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے بھی سب کا شکریہ ادا کیا اور پہلی سنگل کنٹری نمائش کی کامییابی پر سب کو مبارک باد دی۔ اور سعودی حکومت کے بہترین تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔ آخر پر سعودی اور پاکستانی کلچرل شو پیش کئے گئے جسے سامعین نے پسند کیا اور سب مہمانوں کی پر تکلف ڈنر سے تواضع کی گئیْْ۔