انڈونیشیا: کم سنی میں اموات پر قابو پانے کے لیے مفت طبی پروگرام

28

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں 18کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے سالانہ مفت صحت اسکریننگ کا آغاز کر دیا،جس کا مقصد کم عمری کی اموات کو روکنا ہے۔ وزارتِ صحت نے بیان میں اسے اپنا سب سے بڑا اقدام قرار دیا ۔ وزارتِ صحت کے مطابق پروگرام کے تحت تمام تمام شہریوں کو ان کے یومِ پیدائش پر مفت اسکریننگ کی سہولت ملے گی۔ اس میں بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں یا فالج کے خطرے کا تعین کرنے کے لیے ٹیسٹ اور آنکھوں کے ٹیسٹ شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ پروگرام 6 سال سے کم عمر بچوں اور 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہوگا۔