ٹریفک جام سے نمٹنے کے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں،احمد نواز

48
نارتھ کراچی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز کو نکاٹی شیلڈ پیش کررہے ہیں

کراچی (کامرس رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز نے آئی جی سندھ کی ہدایت پر نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں خام مال اور برآمدی مصنوعات کی بلارکاوٹ ترسیل یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی یقینی دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ہیوی ٹریفک کو کلیئر رکھنے کی کوششیں جاری رکھیںگی تاکہ ہم سب مل کر اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر قمر رضوی اور دیگر افسران کے ہمراہ نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( نکاٹی) کے دورے کے موقع پر ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صدر نکاٹی فیصل معیز خان، ڈپٹی چیف سی ایم سی سید یاسر علی، اسسٹنٹ چیف شہزاد الہٰی، صدر نکاٹی ویلفیئر سجاد وزیر، ڈپٹی چیف ڈی ایم سی اصفر حسین، سید طارق رشید، سید صابر علی، فیصل شابو و دیگر ممبران بھی شریک تھے۔نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے ڈی آئی جی ٹریف کا خیرمقدم کرتے ہوئے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں درپیش ٹریفک مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے صنعتی ایریا میں سڑکوں کے اطراف بڑھتی تجاوزات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ تجاوازت کی بھرمار کی وجہ سے صنعتکاروں کو درآمدی و برآمدی مال کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ڈی آئی جی ٹریفک تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں نہوں نے چنگچیوں اور رکشوں کی بھرمار کی طرف بھی ڈی آئی جی ٹریف کی توجہ مبذول کرائی جو تجاوزت کے بعد ٹریفک جام کی دوسری بڑی وجہ ہے۔