انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک فوج نے شمالی شام میں فرات ڈھال اور چشمہ امن آپریشن کے تھت علاحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور وائی پی جی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فوج نے شمالی شام میں کارروائی کے دوران علاحدگی پسند کرد تنظیم کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی انٹیلی جنس کی ٹھوس معلومات کی روشنی میں کی گئی تھی۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کی جرات مندانہ پیش قدمی جاری رہے گی۔