واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں رواں موسمِ سرما کا فلو وائرس اپنے عروج پر پہنچ گیا اور حالیہ اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اس نے 15 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے مریضوں کی تعداد 2009ء اور 2010 ء کے بعد کسی بھی موسم سرما کے فلو سے واضح طور پر زیادہ تھی۔ اس دوران مجموعی طور پر 43 ریاستوں میں فلو کے وائرل انفیکشن کی زیادہ یا بہت زیادہ اطلاع موصول ہوئی۔ وائرس نے سب سے زیادہ جنوبی، جنوب مغربی اور مغربی ریاستوں کو متاثر کیا۔