استنبول میں 3صحافی گرفتاری کے بعد رہا

68

استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں 3صحافیوں کو حراست میں لے کر کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ صحافیوں کا تعلق بائیں بازو کے ایک حامی اخبار برگن سے ہے اور ان سے انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت پوچھ گچھ کی گئی ۔ دوسری جانب صحافیوں کے خلاف اس اقدام پر صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم آر ایس ایف نے سخت مذمت کی گئی۔ بیان میں کہاگیا کہ حکام تحقیقات اور حراستوں سے میڈیا اور معاشرے کوخوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس سے قبل ایک اخباری نمائندے کی عدالت میں پیشی کے موقع پر 100 سے زائد صحافی عدالت کے باہر جمع ہوئے تھے۔