ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لیے روس کی دعوت قبول کر لی ۔ چین میں روس کے سفیر ایگور مورگلوف نے بتایا کہ صدر شی جن پنگ روسی فتح کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر 9 مئی کو ماسکو میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ نازیوںنے 8 مئی 1945 ء کو ہتھیار ڈالے تھے،جسے فرانس، برطانیہ اور امریکا یورپ میں فتح کے دن کے طور پر مناتے ہیں۔