ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے عسیر، جازان اور مشرقی صوبے کے علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 3گروہوں کے 19افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمان ملک کے دیگر علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ اور لانڈرنگ میں ملوث تھے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں 2 مجرمانہ نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ یہ گینگ ایمفیٹامین گولیاں اور چرس کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پکڑے گئے دونوں نیٹ ورک ریاض اور جازان کے علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ اور تجارت میں سرگرم تھے۔