کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر سے آج محکمہ سرمایہ کاری کے دفتر میں ممتاز صنعتکار اور دیوان گروپ آف انڈسٹریز کے سربراہ دیوان محمد یوسف فاروقی نے ملاقات کی اور سندھ میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کے حوالے سے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر دیوان یوسف نے بتایا کہ دیوان گروپ سندھ میں 2.5 ارب روپے کی لاگت سے 500 الیکٹرک ٹیکسیاں متعارف کرانے کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید قمر نے دیوان گروپ کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں / ٹیکسیوں میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی ۔