مرکزی مسلم لیگ سندھ کی کشتی حادثے کی مذمت

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے لیبیا ساحل کے قریب ایک اور پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے پر شدید افسوس اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ فیصل ندیم نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ظالم اور بے حس عناصر معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ایسے مجرمان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔ فیصل ندیم نے کہا کہ آئے روزبڑھتے حادثات ہمارے اداروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اگر ملک میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں اور نوجوانوں کو محفوظ مستقبل کی ضمانت دی جائے تو وہ غیر قانونی راستے اختیار کرنے پر مجبور نہ ہوں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے کے بجائے اپنے ملک میں رہ کر محنت کریں اور اپنے ملک کو سنواریں۔