کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے ریگولر بینچ نے کے ڈی اے کے ٹینڈر کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ کو منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں کے ڈی اے کے ٹینڈر کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست میں فوری سماعت کی استدعا کیوں ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ کے ڈی اے ٹینڈر کیخلاف درخواست تھی۔ کے ڈی اے کے ٹینڈر مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ٹھیکیداروں کو ادائیگی نہیں کی جارہی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ادائیگی کا معاملہ آئینی بینچ کے اختیار میں آتا ہے۔ ریگولر بینچ ڈیکلیئریشن دے سکتا ہے۔ عدالت نے درخواستیں آئینی بینچ کو منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔