امریکی عدالت میں ملعون رشدی کا حملے کے ملزم سے ٹاکرا

127

بدنامِ زمانہ مصنف سلمان رشدی کا امریکا کی ایک عدالت میں قاتلانہ حملے کے ملزم سے تین سال بعد پہلا ٹاکرا ہوگا۔ اس حملے میں ملعون رشدی کی ایک آنکھ ضایع ہوگئی تھی۔ اس حملے میں اُس کی جان مشکل سے بچی تھی۔

اگست 2022 میں ماٹر نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا۔ وہاں ملعون رشدی مصںفین کی سلامتی یقینی بنانے کے حوالے سے چوٹاکوا انسٹیٹیوشن ایمفی تھیٹر میں خطاب کرنے ہی والا تھا۔ حملہ آور نے چاقو سے اُس کے پیٹ، سینے، گردن، ہاتھ اور دائیں آنکھ کو نشانہ بنایا تھا۔

ملعون رشدی کو کئی ہفتے اسپتال میں رہنا پڑا تھا۔ اِس حملے کے بعد اُس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔ اُس نے اس حملے کا ذکر اپنی یادداشتوں میں بھی کیا ہے۔ یہ مقدمہ کینیڈین سرحد سے ملحق قصبے میولے میں چلایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔