بھارتی فضائیہ کو لڑاکا طیارے تیجس فراہم کرنے کا مرحلہ آگیا

65

بھارتی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اُسے نئے لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت ہی میں تیار کیے جانے والے لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹس (ایل سی اے) تیجس مارچ سے فضائیہ کو فراہم کیے جانے لگیں گے۔

بھارت کے سیکریٹری دفاعی پیدوار سنجیو کمار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کو فرسودہ طیاروں سے پاک کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل طیاروں کے لیے بھارتی فضائیہ کو ملک کے دفاع کے لیے اہم ترین عامل کا درجہ دیا جارہا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنجیو کمار نے کہا کہ اگلے سال سے تیجس کی تیاری کو اسٹریم لائن بھی کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ناسک میں قائم ہندوستان ایئرو ناٹکس کے پلانٹ سے تیجس طیاروں کی فراہم مارچ سے شروع ہوگی۔ یاد رہے کہ بھارت میں ایئر انڈیا 2025 کے نام سے دفاعی ساز و سامان کی بڑی نمائش بھی پیر کو شروع ہوئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت کو قابلِ رشک بنانے کے لیے اگلے سال سے ہر سال 18 تا 24 طیارے فضائیہ کو فراہم کیے جانے لگیں گے۔ بھارتی سیکریٹری دفاع نے کہا کہ تیجس کی طیاری ایک بڑی کامیابی ہے جس پر فوج اور قوم دونوں ہی کو فخر کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کا مدار اب تک روس کے فراہم کردہ طیاروں پر رہا ہے۔ روسی ساخت کے سخوئی طیارے فرسودہ ہوچکے ہیں۔ حادثات میں بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث ان طیاروں کو اڑتے ہوئے تابوت بھی کہا جاتا رہا ہے۔