دراز ایپ پر پاکستانی صارفین کے لیے نئی سستی ‘چوائس کٹیگری’ متعارف

155

آن لائن خریداری کے معروف پلیٹ فارم دراز نے پاکستان میں ایک نئی کٹیگری “چوائس” متعارف کرادی ہے، جو صارفین کو معیاری اور سستی مصنوعات کی ایک وسیع رینج فراہم کرے گی۔

دراز کی اس کٹیگری کے تحت 3 لاکھ سے زائد کم قیمت اور اعلیٰ معیار کی اشیاء دستیاب ہوں گی۔

ایک سال قبل “Any 3” کے نام سے شروع کی جانے والی یہ کٹیگری اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت کئی نئے زمروں میں مزید وسعت پا چکی ہے۔

“چوائس” کٹیگری سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر صارف تک پہنچا دی جائیں گی، اور اس کے ساتھ ساتھ 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس کے ذریعے صارفین نہ صرف بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات خرید سکیں گے، بلکہ تین یا اس سے زائد اشیاء خریدنے پر مفت ڈلیوری کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔