خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر باقی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔