عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ

106

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے متنازعہ 6 کینالوں کو نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ نکالا گیا۔ پیدل مارچ کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری جنرل سیکرٹری نور احمد کاتیار سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، عوامی تحریک ٹھٹھہ کے صدر عبدالرزاق چانڈیو مٹھا خان لاشاری گھنور خان زنور عبدالقادر رانٹو، سلمیٰ لاشاری سائرہ رزاق اور دیگر نے کی عوامی تحریک کے احتجاجی پیدل مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے چولستان میں 6 کینالوں کی تعمیر کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ پیدل لانگ مارچ جوکہ پبلک پارک مکلی سے ہوتا ہوا پانچ کلو میٹر طہ کرکے ٹھٹھہ کے مین اسٹاف تک پہنچا جہاں پر عوام کی کثیر تعداد نے میں قومی شاھراھ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئی ۔ اس موقع پر عوالی تحریک کے مرکزی صدر وسند تھری، جنرل سیکرٹری نوراحمد کاتیار، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سموں، ضلع صدر عبدالرزاق چانڈیو، ڈاڈاقادر لاشاری، مٹھاخان لاشاری اور دیگر نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ سندھ کا واحد ذریعہ معاش ہے جس میں سے 6 کینالوں کو غیرقانونی طور سے نکال کر سندھ کو بنجر بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔ دریائے سندھ کی وجہ سے سندھ نے ہزاروں سال پرانی تہذیب کو جنم دیا ہے جس کیخلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلیے عوامی تحریک میدان جدوجھد میں ہے اور سندھ کے خلاف یا دریاھ کے خلاف ہونیوالی سازشوں اور ناانصافیوں کے خلاف مزاحمتی جدوجہد جاری رکھے گی۔ شرکا نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کینالوں کی تعمیر کو روکا نہ گیا تو سندھ کی عوام اپنا احتجاج سڑکوں پر لڑے گی۔