حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی SP ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں سائٹ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر ملک سخاوت کے اڈے پر بڑی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، ہزاروں کلو خام مال، انڈین گٹکے، تیار شدہ مین پوری اور چرس برآمد الصبح حیدرآباد پولیس کی SP ہیڈکوارٹر مسعود اقبال کی سربراہی میں سائٹ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر ملک سخاوت کے اڈے پر بڑی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی حیدرآباد پولیس کی کارروائی میں ڈی ایس پی CIA افتخار احمد برڑو، مختلف ڈویژن کے تھانہ جات کے 23 ایس ایچ اوز، ان کی ٹیم اور اے ٹی ایف انچارج و ٹیم نے حصہ لیا جبکہ پولیس کو کسٹم و رینجرز حکام کی بھی معاونت حاصل تھی حیدرآباد پولیس کی بڑی کارروائی میں ہزاروں کلو گرام خام مال، تیار شدہ مین پوری، انڈین گٹکے اور چرس برآمد ہوئی حیدرآباد پولیس کی کارروائی میں 10 ملزمان گرفتار جبکہ ملک سخاوت، قدیر پنہور، علی پنہور، باٹھی خان پٹھان، ڈاکٹر انور حجانو، جمو میمن، لتو ملک، اویس پٹھان اور عمران گاڈھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل پٹھان، حفیظ احمد نائیچ، عاشق حسین پنہور، سجاد پنہور، علی نواز پنہور، فاروق پنہور، محمد اختر، علی حسن، محمد جہانگیراور احتشام پٹھان کے ناموں سے ہوئی حیدرآباد پولیس کی چھاپا مار کارروائی میں 480 کٹوں میں 5 ہزار 905 کلو گرام خام مال (چھالیہ)، 90 کٹوں میں 4050 پیکٹس انڈین گٹکے، 2350 تیار شدہ مین پوری، 5 کلو 300 گرام چرس اور مین پوری بنانے میں زیر استعمال مشین و اوزار برآمد ہوئے حیدرآباد پولیس کی چھاپا مار کارروائی میں برآمد ہزاروں کلو گرام خام مال (چھالیہ) اور انڈین گٹکے اسمگل شدہ ظاہر ہونے پر مزید ضابطہ کی کارروائی کیلیے کسٹم حکام کے حوالے کردی گئی جیساکہ 6 فروری کو حیدرآباد پولیس کی خفیہ انفارمیشن پر قدیر پنہور کے منشیات کے اڈے پر چھاپا مار کارروائی کی گئی تھی جس میں پولیس کو بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس میں مذکورہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ اورپتھرائو کیا جس کے باعث پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھاحیدرآباد پولیس کی بڑی کارروائی گزشتہ دنوں ہونے والی کارروائی میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس کا مقدمہ درج ہے۔ حیدرآباد پولیس نے ہونے والی کارروائی کے مقدمات کرائم نمبر /29/2025 زیر دفعہ گٹکا و مین پوری اور 30/2025 زیر دفعہ نارکوٹکس ایکٹ کے تحت تھانہ سائٹ پر درج کرلیے گئے۔