آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کاپارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان

21

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاؤنسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کے لیے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا ۔ الائنس کے چیف کوآرڈی نیٹر رحمن علی باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھرنے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہزاروں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے۔ ملازمین اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے پرعزم اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔رحمان علی باجوہ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں میڈیکل،کنوینس اور ہاؤس الاؤنس میں سو فیصد شامل ہے۔ پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کا معاشی قتل عام بند کرنے کا مطالبہ ہے۔ سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے، صوبوں کی طرز پر وفاقی ملازمین کو اپگریڈیشن کے ساتھ مکمل مراعات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اساتذہ کی تنخواہوں میں ٹیکس ریبیٹ کی بحالی، محکموں کی نجکاری عمل روکنے،تمام ایڈہاک، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات بھی چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ہیں۔
پارلیمنٹ ، دھرنا