عالمی یوم مرگی’’دی پیشن ایوارڈ‘‘ کی تقریب کل ہوگی

76

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیورولوجی ایویرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن (NARF) پاکستان نے عالمی یوم مرگی کی مناسبت سے مریضوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ”دی پیشن ایوارڈ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کا مقصد ایسے مریضوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مرگی کے مرض کے ساتھ اپنے تمام کاموں کو بہ خوبی انجام دیں رہے ہیں اوراپنی روزمرہ کی زندگی ایک عام انسانوں کی طرح گزار رہے ہیں۔ تاکہ دوسرے مرگی کے مریضوں میں اس بات کا احساس اُجاگر کیا جا سکے کہ وہ بھی اس معاشرے کے کارآمد شہری ہیں اور وہ اس بیماری کے ساتھ ایک صحت مند اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ دی پیشن ایوارڈکی تقریب پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) اور الخدمت کے اشتراک سے بروز منگل پیما ہاؤس (پی ای سی ایچ ایس کمیونٹی سینٹر شاہراہ قائدین) میں کیا جا رہا ہے ‘ جس میں پروفیسر محمد واسع، پروفیسر عبداللہ متقی، پروفیسر عبدالمالک، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری، ڈاکٹر عرفان حشمت، ڈاکٹر صبا زیدی اور حامد الرحمن خطاب کریں گے۔