ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز ، 7 خوارج جہنم واصل

150

راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا اور دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ، آپریشن میں 3 خوارج  ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

دوسرا خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے،علاقے میں خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق  پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کی بیخ کنی کے لیے پرعزم ہیں۔