قمبر علی خان : ٹرائل کورٹ نے کمسن بچی سے زیادتی پر مجرم کو 14سال کی سزا سنادی

124

قمبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ضلع قمبر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے کمسن بچی کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ اور مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قمبر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کے کورٹ کے جج مسٹر طارق علی بھٹی کی عدالت نے جوابدار ملزم مولوی عاصم خارانی کو 7 سالہ کمسن بچی بسمہ دختر محمد اسماعیل دایو کے ساتھ مبینہ جنسی چھیڑ چھاڑ اور اور زنا کی کوشش کا جرم ثابت ہونے پر کیس کے ملزم مولوی عاصم خارانی کو 14سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے، جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال قید کاٹنا ہوگا، واضح رہے کہ سال2024میں سات سالہ کمسن بچی بسمہ جو اپنے گھر کے نزدیکی مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے گئی تھی کہ مذکورہ ملزم نے اس کے ساتھ نازیبا حرکات اور جنسی زیادتی کی کوشش کی تھی جس پر بچی کی چیخ وپکار پر ان کے والد محمد اسماعیل دایو،چچا محمد فاروق اور دیگر رشتیدار پہنچ گئے تھے جنہوں نے ملزم کو پکڑکر اے سیکشن پولیس تھانہ شہدادکوٹ کے حوالے کرکے ان کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا جو مقدمہ قمبر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت تھا ۔