حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری

103

ٹنڈوالہیار(نمائندہ جسارت )حکومت کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسرفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو ٹنڈوالہیار انتطامیہ اور قانون نافض کرنے والے تمام اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کی گئی ، ایکسین ٹنڈوالہیار فاروق تنویر نے آپریشن کی سر براہی میں آپریشن سب ڈویژن ٹنڈوالہیارکے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں و نادہندگان کے خلاف آپریشن میں متعدد کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایکسئین ٹنڈوالہیار فاروق تنویر نے ایس ڈی او سب ڈویزن 2 نثار چانڈیو اور ڈویزن چیئرمین خالدحسین قائم خانی اور ٹیم کے ہمراہ شہر کے مخلتف علاقوں کھتری پاڑہ جناح ٹائون کالی کامندر، چمبڑ ناکہ چوک، چمبڑ روڈ، بکیرا روڈ ،حیدرآباد روڈ، موج دریا چوک قلعہ ایریا اور گاندھی چوک سمیت دیگر علاقوں میں پولیس و رینجرز کے ہمراہ آپریشن کیا اس موقع پر حیسکو کی ٹیم نے متعدد غیر قانونی کنکشن بھی کاٹے اور میٹر تار ضبط کرلیا، حیسکو کے اس آپریشن سے مذکورہ علاقوں میں نادہندگان اور بجلی چوری کرنے والوںمیں خوف پھیل گیا اس موقع پر ایکسیئن فاروق تنویر، ایس ڈی او سب ڈویڑن 2 نثار چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم نے آپریشن کے دوران مذکورہ علاقوں سے 6 لاکھ روپے کی وصولی کی ہے جبکہ 7 افراد کو حراست میں بھی لیا ہے ایکسیئن فاروق تنویر کا کہنا تھا کہ ہر صورت میں بجلی کے بقایاجات ادا کرنے ہونگے ۔یہ ملک کی امانت ہے جس نے جتنی بھی بجلی استعمال کی ہے وہ اسی حساب سے ادا کریگا انکا کہنا تھا بقایاجات کی وصولی تک آپریشن جاری رہیگا اور بجلی چوروں کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔