میرپور خاص، تحریک انصاف کے یوم سیاہ پر ڈویژنل صدر آفتاب قریشی گرفتار

96

میرپورخاص( بیورو رپورٹ)پاکستان تحریکِ انصاف میرپورخاص کی جانب سے یومِ سیاہ منانے کی کال پر قریشی ہاؤس پر پولیس کی چھڑائی ڈویژنل صدر آفتاب قریشی سمیت چار افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب حسین قریشی کی قیادت میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم احتجاج سے ایک دن قبل ہی انصاف ہاؤس کو سیل کر دیا گیا اور قیادت کو وہاں محدود کر دیا گیا۔ بعد ازاں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو قریشی ہاؤس پر منتقل کر دیا گیا، جہاں سے وہ پریس کلب تک جانا چاہتے تھیپی ٹی آئی کارکنان کا منصوبہ تھا کہ وہ پریس کلب جا کر احتجاج کریں، لیکن وہاں پہلے ہی دیگر سیاسی جماعتوں کا دھرنا جاری تھا جیسے ہی پی ٹی آئی کارکنان پریس کلب کی طرف جانے لگے، پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے قریشی ہاؤس پر دھاوا بول دیاپولیس نے قریشی ہاؤس کے اندر گھس کر ڈویڑنل صدر آفتاب قریشی ،ظفر احمد خان، مجیب، شوکت مسیح اور اسلم کو گرفتار کر لیا اور دیگر ڈویژنل و ضلعی قیادت کو اندر محصور کر دیا تاکہ احتجاج کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔