نواب شاہ ( نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شہید بے نظیر آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر/ایس ایس پی طارق علی سولنگی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع سانگھڑ، نوشہرو فیروز، شہید بے نظیر آباد سرکل افسران اور بینظیر آباد زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی صدارت میں ڈویڑن کے تینوں اضلاع اجلاس منعقد ہوا جس میں طارق علی سولنگی نے تمام اضلاع کے افسران کی ماہانہ کارکردگی کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اینٹی کرپشن دفاتر میں آنے والے ہر شکایت کنندہ کے مسائل کو قانونی تقاضوں کے تحت حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ادارے کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے افسران سے خطاب کرتے ہوئیشفافیت اور ایمانداری پر زور دیا ڈپٹی ڈائریکٹر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں وقت کی سخت پابندی کریں اور عملے کو یونیفارم کے مکمل استعمال کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔