ڈاکو ؤں کیخلاف پولیس ورینجرز کا آپریشن ،بڑٰ تعداد میں اسلحہ برآمد

23

میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت)رونتی کچہ میں اغواء کاروں/ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن ۔تفصیلات کے مطابق مشترکہ آپریشن میں پولیس اور رینجرز کو بڑی کامیابی کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد،ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور رینجرز کے ونگ کمانڈر کی سربراہی میں پولیس اور رینجرز کا شر گینگ و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ آپریشن تیز، ڈاکوؤں کا گھیرائو تنگ کردیا،پولیس اور رینجرز نے اغواء کاروں / ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا گیا،دوران آپریشن ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے 04 کلاشنکوف رائفلز بمہ میگزین، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں ، اغواء کاروں کی ٹوپیاں اور ان کے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں،اسکے علاوہ ایک ٹریکٹر جو کہ سوئی نادرن گیس والوں کا ہے جو 10 جنوری کو تھانہ بیلو میر پور کی حدود سے چھینا گیا تھا،سب ڈویژن رونتی کی حدود کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن دونوں طرف سے جدید ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہونے باعث ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا گیا،پولیس اور رینجرز کو شر گینگ کے خلاف بڑی کامیابی ملی ہے ایک ڈکیت گرفتار جبکہ 03 ڈکیت زخمی ہونے کی اطلاع،آپریشن میں اے ایس پی / ایس ڈی پی او میر پور ماتھیلو محمد علی اعوان،ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومروودیگر نے شرکت کی۔