بدین(رپورٹر )جماعت اسلامی اور جی ڈی اے اور تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف بدین میں یوم سیاہ منایا گیا احتجاجی ریلی اور مظاہرے کیئے تفصیل کے مطابق گزشتہ سال 8 فروری2024 میں انتخابات میں بد ترین دھاندلی کو ایک سال مکمل ہونے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا صبغت اللہ شاہ راشدی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اپیل پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجنئر سید علی مردان شاہ گیلانی.جنرل سکریٹری عبدالکریم بلیدی اورجی ڈی اے کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا پی ٹی آئی ضلع بدین کے صدر عزیز اللہ ڈیرو جنرل سیکریٹری غلام رسول میمن کی قیادت میں الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور شہر کے مختلف علاقوں سے گشت کرتے ہوئے بدین پریس کلب پہنچ کر مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا دہرنے سے ان رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے فارم 47 کے ذریعے دھاندلی کرکے عوام کے مسترد لوگوں کو چور دروازے عوام اور ملک پر مسلط حکومت کو ختم کر کے فوری طور شفاف انتخابات کرائے جائیں انہونے کہا کے شکست خوردہ افراد کو بدترین دھاندلی اور غیر آئینی طریقے سے ملک اور عوام پر مسلط کر کے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے انہونے کہا کے دھاندلی اور فارم 47 کے ذریعے قائم حکومت کو دریا سندھ سے غیر قانونی کینال نکالنے سمیت کسی بھی فیصلے کا اختیار نہیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انصاف ھائوس سے کارکنوں کی جانب سے سینکڑوں موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر ریلی نکالی اور دھاندلی شدہ حکومت نامنظور کے نعرے لگاتے شہر کا گشت کرتے رہے ۔