خیرپور: بھیل خاندان کے 20مرد وخواتین کلمہ پڑ ھ کر مسلمان ہوگئے

94

خیرپور(بیورورپورٹ ) خیرپور میں بھیل خاندان کے 20 مرد و خواتین عمران شاہ کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہوگئے اس سلسلے میں دعوت اسلامی کی جانب سے ایک تقریب ممتاز گراونڈ میں رکھی گئی جس میں دعوت اسلامی کے اہم رہنماء سید عمران شاہ نے بھیل 2 خاندان کے 20 افراد کو کلمہ طیبہ پڑھا کر مسلمان کیا اس موقع پر سید عمران شاہ انجمن تاجران کے سرہرست سید عبدالللہ شاہ انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری الطاف لاشاری دعوت اسلامی کے حاجی غلام رسول شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ خیرپور کی ز سر زمین پر دو خاندان کے 20 افراد نے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوئے ہیں اور ان کے اسلامی نام رکھے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ اصل میں ہماری یہ تبلیغ ہے جس سے یہ متاثر ہوئے ہیں تبلیغ دین اسلام کا نام ہے ان لوگوں نے کہا کہ دین اسلام کی تبلیغ کا یہ کام جاری رہے گا اس موقع پر مسلمان ہوئے والے غلام شبیر غلام حیدر جلیل شکیل فرزانہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ خیرپور کے گاوں محمود گوٹھ کے رہائشی ہیں اور ہم پر کوئی زور زبردستی نہیں ہے ہم نے اسلام کا مطالعہ کیا دعوت اسلامی نے ہماری رہنمائی کی اور الللہ کے فضل سے ہم اپنے لیڈر۔مکھی سمیت مسلمان ہوئے ہیں اب ہم اسلامی کام نماز روزہ بھی کریں گے اور الللہ نے طاقت کی تو ہم لوگ عمرہ بھی کر کے آئیں گے ہماری ختنہ بھی ہوں گی ۔