عمران کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا،عظمیٰ بخاری

71

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جماعت جو یومِ سیاہ منا رہی ہے کے پی میں اس کی حکومت ہے، وہاں عوام کو کیا ملا؟ خیبر پختونخوا میں عوام کو ان کی کرپشن کی لمبی داستانیں ملیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی
خود تو روتی ہے، پاکستان کو بھی رلانا چاہتی ہے، عوام کو فتنہ فساد کی ضرورت نہیں، یہ ٹولہ ہر وقت یومِ سیاہ مناتا ہے اور یہ یومِ سیاہ ہی منا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنڈاپور بتائیں ایک سال میں ان کی حکومت نے عوام کے لئے کیا کیا؟ صوابی کے جلسے میں بھی سرکاری ملازمین کا بھرپور استعمال ہو گا، جلسے میں زہریلی تقریروں کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔