حماس نے اسرائیل پر نفسیاتی برتری قائم رکھی‘ راشد نسیم

25

لاہو ر(نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے ادارہ معارف اسلامی کراچی میں درس قرآن اور گلزار حجری میں امیدواران رکنیت کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے حالیہ انسانی تاریخ کا عظیم ترین کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ طوفان اقصیٰ برپا کرتے ہوئے اسرائیل پر نفسیاتی برتری قائم کرنے بعد انہوں نے مزاحمت جاری رکھی اور اس کے بعد قیدیوں کے تبادلہ کے موقع پر اخلاقی برتری کا ثبوت دیتے ہوئے بھی مثال قائم
کی۔ قیدیوں سے حماس کے حسن سلوک کی داستان زبان زد عام ہے۔ اسی طرح طالبان نے بھی بعض خواتین قیدیوں سے حسن سلوک کی مثال قائم کی جس سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔ دوسری طرف سیکولر طاقت امریکہ کی قید میں ڈاکٹر عافیہ پر تشدد کیا گیا اور اسے بدترین سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی امت حماس اور طالبان کی طرح نفسیاتی اور اخلاقی برتری کا ثبوت دے تو حق یقینی طور پر غالب آجائے گا۔