سرسبز پاکستان وپنجاب کے دعوے تحلیل ہورہے ہیں‘ فرید پراچہ

30

لاہو (نمائندہ جسارت)ملتان روڈ پر سڑک درمیان ماحولیاتی آلودگی سے بچانے والے درختوں کو کاٹنے کا نوٹس لیا جائے سرسبز پاکستان پنجاب لاہور کے دعوے تحلیل ہو رہے ہیں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حکومت پنجاب اور ہی ایچ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کے درمیان گرین بیلٹس پر پندرہ پندرہ سال کے تناور درختوں کو اکھیڑ کر پھینکنے اور ان کی جگہ فاصلے فاصلے پر پام کے پودے لگانے کی اسکیم کو فی الفور بند کیا
جائے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ ملتان روڈ پر بھی یہ اکھاڑ پھچاڑ شروع کر دی گئی ہے حالانکہ یہ دو رویہ سڑک کے درمیان چلنے والی ٹریفک لائٹس اور حادثات سے بچاؤ سے تحفظ کے مقاصد کیلئے لگائے گئے تھے اور خوبصورتی کا کام بھی کرتے تھے معلوم نہیں کمیشن مافیا ایسی سکیموں کے اجرا پر حکومت کو کیسے آمادہ کر لیتا ہے انھوں نے کہا کہ اسی علاقے میں ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے عوام نے جو اپنے گھروں کے باہر نیم اور دھریک کے پودے لگائے تھے ان کو بھی کاٹا جا رہا ہے حکمران ایک طرف سرسبز پاکستان و پنجاب سرسبز لاہور کے دعوے کرتے ہیں دوسری طرف پہلے سے سرسبز درختوں پودوں کو کاٹتے ہیں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایسا کرنا قانونی جرم ہے اور عدالتیں پہلے ہی اس سلسلے میں فیصلے دے چکی ہیں اور کمیشن مافیا باز نہ آیا تو ان کے خلاف عدلیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا۔