کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے میاں بیوی سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعدحادثہ کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور مواز خان واقعہ کے بعد ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔