کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات و اقعات میں 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 2خواتین سمیت7 افراد زخمی ہو ئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی حاجی شاہ علی گوٹھ نیو آبادی کے قریب گھر سے تشدد زدہ لاش ملی ،مقتول کی شناخت 40سالہ شاہ نواز ولد ایاز تشدد زدہ لاش ملی ،مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا ،مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ،تاہم تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔ پاپوش تھانے کی حدود ناظم آباد بورڈ آفس صبحی مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں 70سالہ محفوظ ولد ظفر نامی معمر شخص جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 02 افراد میںسے ایک شخص35سالہ محمد ایاز ولد عبدالخلیل جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ،زخمی کی شناخت 25سالہ عبدالوہاب ولد محمد واحد کے نام سے ہوئی ۔ متوفی کی لا ش قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دی گئی۔ سپر ہائی وے کے علاقے نادرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں45 سالہ عبدالمجید ولد محمد حسین جاںبحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر د کر دیا گیا ۔ کورنگی مہران ٹاؤن TCS گودام کے قریب گھر سے پھندا لگی 25سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی شناخت 25سالہ فارس مسیح ولد خالد مسیح کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلوںپریشانیوں سے تنگ اکر پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ۔