تہران (صباح نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں حماس کی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش کی قیادت میں وفد سے
ملاقات کی ہے ۔حماس کے رہنما خلیل الحیہ اور زاہر جبارین بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔ ارنا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے حماس کے رہنمائوں سے کہا کہ حماس نے اسرائیل کو شکست دی جو درحقیقت امریکہ کی شکست تھی۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس ملاقات میں غزہ کے شہیدوں، شہید کمانڈروں اور خاص طور پر شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حماس کے رہنمائوں سے کہا کہ خداوند عالم نے آپ کو، غزہ کے عوام کو عزت اور فتح عطا کی اور غزہ کو اس آیت کا مصداق قرار دیا۔