تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کا کیس سماعت کیلیے مقرر

34

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ،اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے کے لیے بانی پی ٹی آئی، دائود غزنوی اور شیخ رشید نے رجوع کر رکھا ہے،سپریم کورٹ نے اوورلوڈڈ کمرشل گاڑیوں پر پابندی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی
بینچ 14 فروری کو سماعت کرے گا ، عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا ،اوورلوڈنگ کیخلاف سابق سینیٹر عباس آفریدی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔سندھ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہے،کنٹونمنٹ کی زمینوں استعمال سے متعلق کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ،رحیم یار خان میں مندر پر حملے کا کیس بھی سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ،مسیحی برادری کے لیے عملہ صفائی کی نوکریاں مختص کرنے کا کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5 رکنی آئینی بینچ 14 فروری کو تمام مقدمات کی سماعت کرے گا۔