پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
اس ہفتے کے دوران، اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 3,932 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 5,215 پوائنٹس کی حد میں متغیر رہا۔
اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس اس ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 14 ہزار 620 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 405 پوائنٹس تک پہنچا۔
ایک ہفتے میں شیئرز کی مجموعی خرید و فروخت کا حجم 1 ارب 73 کروڑ شیئرز تک پہنچا، جب کہ مارکیٹ کا کل کاروباری حجم 84.83 ارب روپے رہا۔
مارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں 403 ارب روپے کی کمی آئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی کل مالیت 13 ہزار 649 ارب روپے تک پہنچ گئی۔