خطے میں امن و استحکام کیلئے مسلسل کردار ادا کرتے رہیں ہیں، سربراہ پاک بحریہ

128
Pakistan Navy chief continues to play a role for peace

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے 9ویں کثیرالقومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا۔جہازوں پر آمد پر سینئر افسران، کمانڈنگ افسران نے نیول چیف کا استقبال کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا، ایران، سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ سمندری ماحول اور امن و امان کےلیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کےلیے مسلسل اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ’امن کےلیے متحد‘ کے مشترکہ عزم کی تکمیل کےلیے مشق میں ان ممالک کی شرکت کو سراہا۔