غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

119

فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج 3 اسرائیلی اسیروں کو رہا  کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت پانچویں مرحلے میں حماس نے 3 قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں ایلی شرابی، اوہد بن امی اور لیوی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں قیدیوں کے پانچویں تبادلے میں 183 فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا جائے گا۔

اسرائیل نے 18 ایسے قیدیوں کو رہا کیا ہے جو عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے ،54 طویل سزائیں کاٹ رہے ہیں، جبکہ 111 قیدیوں کو غزہ کی پٹی سے 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 1900 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔