امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گے۔علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کیلئے خواہش مند ہیں، شمالی کوریا سے تعلقات قائم کرنے کا عندیہ بھی دے دیا، شمالی کوریا رہنما کم جان ان سے اچھے تعلقات بناتا ہوں تو سب کیلئے فائدہ مند ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی معاشی جارحیت کے مقابلے کیلئے امریکا جاپان تعاون کریں گے، تیل و گیس معاہدوں کے ذریعے جاپان کے ساتھ تجارتی خسارے کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں۔