اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تجویز دی ہے کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عاید کرے۔ اسلام آباد میں جاری بریتھ پاکستان عالمی موسمیاتی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے تجویز دی کہ اقوام متحدہ آلودگی پھیلانے والوں پر کسی نہ کسی طرح کا عالمی ماحولیاتی ٹیکس عائد کرے اور اس ٹیکس کی رقم سے ایک ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو جنوب کے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے۔