پاک امریکا عوامی رابطوں کو مضبوط ہونا چاہیے، بلاول

87

واشنگٹن(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکی بزنس کمیونٹی اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان عوامی رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار بلاول نے واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے)سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے امریکا میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے) میں شرکت کی ہے اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔بلاول بھٹو نے اپنی ایکس اکاونٹ پر اس موقع پر لی گئی چند تصاویر اور اپنی تقریر کی وڈیو شیئر کی ہے۔